گیلانی کی نااہلی ،فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں :شجاعت

Jun 19, 2012 | 09:16 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرمسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت نے وزیراعظم کی نا اہلی کے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اور کہا کہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکاکہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کرتے ہیں۔ایک سوال کے جوا ب میں انکا کہنا تھا کہ قا نون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے (ق)لیگ کا اجلاس بھی کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس میں نئی صورتحا ل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا ئیں گے۔

مزیدخبریں