عدالتی فیصلہ اصلی احتساب ،حکومت فو ری طو ر پر الیکشن کا اعلان کر ے و رنہ مزیدتبا ہی ہو گی :نوازشریف
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اصلی احتساب قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم صحیح سمت جا رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے عدالتی فیصلے کے فوری بعد ہی کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اب وزیر اعظم نہیں رہے ،اس وقت وزیراعظم اپنا عہدہ چھوڑ جاتے تو حکمرانوں کی کوئی ساکھ رہ جاتی لیکن انہوں نے ایسا نہ کر کے نہ صرف عدلیہ کا وقار مجروح کیا بلکہ اپنی پوزیشن بھی خراب کی ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ اتحادی جما عتیں کیا فیصلہ کرینگی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سمیت کئی مسائل ہیںاور کیاوہ اسی جماعت کو ووٹ دینگی؟جبکہ وہ لوڈ شیڈنگ سمیت مسائل کے حل کیلئے گارنٹی کے منتظر ہیں جو انہیں مل جائے گی۔ پیپلز پارٹی جو نیا وزیراعظم لائے گی تو کیا وہ خط لکھنے کا پابند نہیں ہو گا؟۔ اگر وہ بھی خط نہیں لکھتا تو کیا نیا وزیر اعظم لا یا جا ئے پھر یہ تما شاچلتا جا ئے گا ۔اس مسئلے کے حل کیلئے حکومت کو فی الفور الیکشن کا اعلان کرنا چاہئے اور اگر ایسا نہیں کرتی تو یہ مزید تباہی والا کام ہو گا۔ پنجاب حکو مت چھوڑنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اگر ایسی صورت میں بھی یہ مرکزی حکومت نہیں چھوڑتے تو پھر کیا ہو گا ۔انکا کہنا تھا کہ ما ضی میں صدر ،وزیر اعظم کو فارغ اور اسمبلی کو توڑ دیتا تھے، ما رشل لا ءلگا دیے جا تے تھے ، گر فتار کرلیا جا تا تھا یا جیلوں میں ڈا ل دیا جا تا تھا ۔اگر اس ملک کو قا نون کی را ہ پر چلا یا ہو تا تو 20سے40سال پہلے ملک وہاں ہو تا جہاں آ ج موجو د ہے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اتحا دی جماعتوں اور پاکستان پیپلز پا رٹی کی ملی بھگت ہے،اند رسے یہ سب ایک ہی ہیں ۔