عراق جاری صورتحال کی وجہ سے تقسیم کا شکار ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ

عراق جاری صورتحال کی وجہ سے تقسیم کا شکار ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیویارک(ثناءنیوز)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں جاری کشیدہ صورتحال سے ملک تقسیم کا شکار ہو سکتا ہے۔ بغداد جو اب تک قدرے محفوظ تھا،اس پر بھی قبضہ کی اطلاعات ہیں۔ دو روز قبل بھی عراق سلسلہ وار بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان بم دھماکوں میں کم از کم 17 افراد جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ منگل کو سمارا شہر سے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئی۔ ان تمام افراد کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ادھر امریکی حکومت نے بغداد میں اپنے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے 275 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -