برطانیہ کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلا ن
لند ن (بیورورپورٹ)برطانوی وزیراعظم ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے والا ہے۔ اس سفارت خانے پر سن 2011ئمیں قدامت پسندوں کے ایک حملے کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کئی برسوں سے کشیدہ تعلقات میں قدرے بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ عراق میں سنی شدت پسندوں کی پیش قدمی کے تناظر میں امریکی حکام بھی تہران حکومت سے رابطے میں ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عراق میں تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔