یوکرین ‘خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی

یوکرین ‘خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی

  

 کیف (این این آئی)یوکرین کے مشرقی علاقوں میں خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ولیری کے مطابق اقوام متحدہ کے پاس 19 ہزار بے گھر یوکرائن کے شہریوں کے حوالے سے ٹھوس معلومات ہیں یوکرائن کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 ہزار شہری خطہ ‘ ڈون سٹک ‘ سلیویک اور لوگانسک میں اپنے گھر چھوڑ کر ایسے مقام میں منتقل ہوگئے ہیں-

 جہاں کی نگرانی اقوام متحدہ نہیں کردیا ہے۔ مئی میں اقوام متحدہ کی یوکرائن کے حوالہ سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں بدتر صورتحال اور تنازعات کے آغاز پر ہی 10ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق کریمیا کی تاتاری نسل سے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -