عراقی شہر پر شدت پسندوں کے حملے، 44افراد ہلاک ،متعدد زخمی

عراقی شہر پر شدت پسندوں کے حملے، 44افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  

     بغداد(آن لائن) عراقی شہر بعقوبہ پر شدت پسندوں کے حملے میں 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراق میں ایک بار پھر عسکریت پسندوں نے اپنی پیش قدمی تیز کردی ہے اور صوبہ دیالہ کے مرکزی شہر بعقوبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران حملے میں 44 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند بغداد سے 60 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں اور بعقوبہ پر حملہ اسیسلسلے کی کڑی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں زیادہ تر قیدی مارے گئے جوپولیس اسٹیشن سے فرارہونے کی کوشش کررہے تھے۔ لڑائی کے باعث بعقوبہ کی مرکزی تیل ریفائنری کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اس میں موجود غیر ملکی ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -