ترکی ،51ہزار کلومیٹر طویل ٹرانسمشن لائن کی ہیلی کاپٹرز کے زریعے نگرانی کا فیصلہ

ترکی ،51ہزار کلومیٹر طویل ٹرانسمشن لائن کی ہیلی کاپٹرز کے زریعے نگرانی کا ...

  

 انقرہ(اے پی پی) ترک حکومت نے 51 ہزار کلومیٹر طویل بجلی ٹرانسمشن لائن کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2023ء تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 66 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ میگاواٹ تک لانے کا اعلان کیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترک حکومت بجلی ٹرانسمشن کی 51 ہزار کلومیٹر طویل لائن کی مانیٹرنگ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کریگی۔ توانائی کے وزیر نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹروں میں ایسی جدید ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی جس کے ذریعہ ٹرانسمشن لائنوں میں خرابی، بریک ڈاؤن اور اوورہیٹ ہونے کی پیشگی اطلاع مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ترکش ٹرانمشن کمپنی کا ایک امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، امریکی کمپنی 4 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -