ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام

ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام

  

ٹوکیو(اے پی پی)ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام رہا جس کی وجہ امریکہ کی ہفتہ وار ریزرو رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو مارکیٹ میںین کے مقابلے ڈالر کی شرح تبادلہ منگل کی شرح 102.13 ین فی ڈالر سے مستحکم ہوکر 102.15 ین فی ڈالر رہی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی معمولی استحکام دیکھنے میں آیا۔

 جو گزشتہ کاروباری روز کی شرح 1.3546 ڈالر فی یورو سے بہتر ہوکر 1.3547 ڈالر فی یورو رہی۔ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو کی شرح تبادلہ میں بہتری کے آثار دکھائی دیے جو گزشتہ روز کی شرح 138.35 ین فی یورو سے بڑھ کر 138.36 ین فی یورو ہوگئی۔

مزید :

کامرس -