کراچی ‘ ہول سیل سطح پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی ‘ ہول سیل سطح پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی میں ہول سیل سطح پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہجہاں کے مطابق ہول سیل منڈی میں ٹماٹر کی قیمت دس روپے اضافے کے بعد چالیس روپے کلو، پالک پانچ روپے بڑھ کر پندرہ روپے کلو جبکہ پالک اور ہرے دھنیے کی گڈی تین روپے اضافے سے پانچ روپے کی ہوگئی دوسری جانب لیموں کی طلب میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا گیا اور یہ بیس روپے اضافے کے بعد سبزی منڈی میں سو روپے کلو ہوگیا حاجی شاہجہاں نے بتایا کہ گرمی بڑھنے سے ایک طرف سبزیوں کی طلب بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف اندرون ملک سے ان کی آمد بھی کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -