راولپنڈی چیمبر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے ‘ڈاکٹر شمائل داﺅد

راولپنڈی چیمبر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے ‘ڈاکٹر شمائل داﺅد

  

راولپنڈی (نیٹ نیوز)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے کہا راولپنڈی چیمبر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے اور سمجھتا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے بغیر ممکن نہیں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ہراساں کرنے کے خلاف آرڈیننس 2010 کا اطلاق چیمبر میں ہو رہاہے اور چیمبر کی کوشش ہے کہ دیگر کاروباری مراکز میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف مذکورہ آرڈیننس کے بارے میں آگہی فراہم کی جائے گی ۔ان خیالات کا ااظہار انہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے موضوع پر منعقد کئے گئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا راولپنڈی چیمبر ہر سال مختلف یونیورسٹیز کی کئی طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتا ہے اور چیمبر مرد و عورت دونوں کے لئے مساوی بنیاد پر روزگا رکے موقع فراہم کرتا ہے جس کا ثبوت چیمبر کے موجودہ سٹاف کا پچاس فیصد خواتین پر مشتمل ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی نئی زیر تعمیربلڈنگ میں خواتین انٹر پنیوررز کے لئے بزنس وومن انکوبیشن سنٹر کا قیام ظاہر کرتا ہے کہ چیمبر نہ صرف خطے میں خواتین کے مثبت کردار کو اجاگر کر راہ ہے بلکہ ملک بھر میں دوسروں کے لئے ایک مثال بھی ثابت ہو رہا ہے ۔

مزید :

کامرس -