سپین کی ٹیم بے یقینی کی شکار، پرستاروں کو بھی مایوسی کا سامنا

سپین کی ٹیم بے یقینی کی شکار، پرستاروں کو بھی مایوسی کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریوڈی جینرو(آئی این پی)دفاعی چیمپین اسپین کی ورلڈ کپ میں سفر پرخطر موڑ پر آگیا۔ نیدرلینڈز کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد ہسپانوی ٹیم بہت عام سے لگنے لگی ہے۔ جبکہ اس کے پرستار بھی مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوگئے ہیں۔ اسپین کو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا تھا لیکن نیدرلینڈز کے خلاف شکست نے ان کی پوزیشن کمزور کردی ہے۔ اس شرمناک شکست کے بعد اسپین کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چلی کے خلاف کا میچ ٹورنامنٹ میں اس کی قسمت کا فیصلہ کردے گا۔ معروف کھلاڑی سیس فیبریگاس کا کہنا ہے کہ چلی کے خلف میچ اسپین کے لیے زندگی اور موت کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فٹ بال میں ہر تیسرے یا چوتھے روز میچ ہوتا ہے جسے غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت اور حوصلہ مندہے، پچھلے کئی سالوں میں یہ دن بہت مشکل گز رے ہیں لیکن مجھے اپنی ٹیم پرپورا یقین ہے ،ٹیم مضبوط ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں چلی کی کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ میچ ہمارے لیے زندگی یا موت کا سوال ہے ہمیں جیتنا ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے۔