سری لنکا کے مرکزی بینک کی بینکوں کو قرضوں پر شرح سود کم رکھنے کی ہدایت

سری لنکا کے مرکزی بینک کی بینکوں کو قرضوں پر شرح سود کم رکھنے کی ہدایت

  

کولمبو(اے پی پی)سری لنکا کے مرکزی بینک نے قرض دینے والے بینکوں کو شرح سود کم رکھنے کی ہدایت کردی۔بینک کے ماہانہ جائزہ اجلاس کے دوران شرکاءکا کہنا تھا کہ ملکی شرح نمو کو تیز کرنے کیلئے تیز اور مﺅثر اقدامات کی ضرورت ہے اس لیے قرض دینے والے مالیاتی ادارے اپنی شرح سود کم سے کم سطح پر رکھیں تاکہ ملکی اقتصادی شرح نمو کو جلا دی جاسکے۔ملک میں اس وقت بعض بینک قرضوں پر 13 فیصد شرح سود وصول کر رہے ہیں اور کریڈٹ کارڈ سے خریداری پر تقریبا تمام ادارے 24 فیصد سود چارج کر رہے ہیں اس کے علاوہ اپریل کے دوران 2013 ءکے اسی عرصہ کی نسبت نجی کاروباری اداروں کو قرضوں کی فراہمی بھی 3.3 فیصد کردی گئی ،توقع ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔بینک نے کہا کہ ملک کی سرکاری شرح مہنگائی(3.2 فیصد) کی نسبت بینکوں کی قرضوں پر شرح سود بہت زیادہ ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جنوری میں اس نے قرضوں پر سود کی شرح 8.5 سے کم کرکے 8.0 فیصد کردی تاہم دیگر بینکوں کی جانب سے اس کا کوئی اثر نہیں لیا گیا۔

مزید :

کامرس -