بڑھتی ہوئی عمر کامیابیوں میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی، ٹینس سٹار لی نا

بڑھتی ہوئی عمر کامیابیوں میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی، ٹینس سٹار لی نا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آن لائن)عالمی نمبر دو چین کی لی نا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمران کی کامیابیوں میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی اورنہ ہی میری کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔32سالہ ٹینس اسٹار لی نے کہا کہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ 30 سال کی عمر تک کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہیں لیکن میرے خیال میں زیادہ عمر کے پلیئرز کے پاس تجربہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر وہ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہیں امید ہے کہ وہ ٹینس ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ چین کی لی نا نے گزشتہ برس آسٹریلین اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔وہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی ایشیا کی پہلی کھلاڑی ہیں۔