پاسڈیک کاماربل موزیک‘ کرافٹس اور ان لے کی تربیت کے پراجیکٹ کا آغاز

پاسڈیک کاماربل موزیک‘ کرافٹس اور ان لے کی تربیت کے پراجیکٹ کا آغاز
پاسڈیک کاماربل موزیک‘ کرافٹس اور ان لے کی تربیت کے پراجیکٹ کا آغاز

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک)نے GIZ کے تعاون سے ہزارہ ڈویژن اور اسلام آباد کے دیہی علاقے کی خواتین کو ماربل موزیک‘ کرافٹس اور ان لے سازی کے ہنر سے بہرہ مند کرنے کیلئے CREW پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے نواحی گاو¿ ں چراہ میں ماربل موزیک‘ کرافٹس اور ان لے کا تربیتی مرکز قائم کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرکز ایبٹ آباد میں بنایا گیا ہے۔ ماربل موزیک‘ کرافٹس اور ان لے پاکستان کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کے ذیلی شعبہ کی حیثیت سے خواتین کی کاروباری ترقی‘ ہنر و مہارت کی ترقی‘ روزگار پیدا کرنے‘ کاروباری ثقافت کے فروغ ‘ قابل قدر مصنوعات کی تیاری سمیت ضائع ماربل سے ڈیکوریشن اشیاءاور فرنیچر بنانے کی وسیع تر صلاحیت کاحامل ہے۔ پاسڈیک ان سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں خواتین کی مساوی حیثیت کو قابل قدر شعبوں کے ذریعے ویلیو چین کی ترقی سے بہتر بنانے کا خواہاں ہے تاکہ وہ کاروباری افراد‘ تیار کنندگان اور مزدور کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تربیت مراکز میں براہ راست560 خواتین کو تربیت دی جائیگی جو مزید 8400خواتین کو اس ہنر سے بہرہ مند کریں گی جس سے غربت میں کمی آئے گی۔ سی ای او پاسڈیک جناب لطف الرحمان نے GIZ کے نمائندہ کے ہمراہ چراہ تربیتی مرکز کا دورہ کیا ااور تربیتی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقامی خواتین کی تربیت میںگہری دلچسپی کو سراہا۔ 

مزید :

کامرس -