سن ٹرسٹ بینک کا غیر قانونی سرگرمیوں پر امریکا کو 968 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار

سن ٹرسٹ بینک کا غیر قانونی سرگرمیوں پر امریکا کو 968 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے ...

  

واشنگٹن(اے پی پی)سن ٹرسٹ بینک نے 2008 ءکے مالی بحران کے دوران غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں امریکا کو 968 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والے سن ٹرسٹ بینک نے بین الاقوامی مالیاتی بحران کے دورانیے میں بڑی تعداد میں ڈیفکٹو مورٹگیجز کو کوالٹی لون قرار دے کر صارفین کو نقصان پہنچایا تھا۔ موجودہ ڈیل کے نتیجے میںسن ٹرسٹ بینک 3 امریکی وفاقی اداروں اور 49 ریاستوں کو 500 ملین ڈالر ادا کرے گا جو ان صارفین میں تقسیم کیے جائیں گے جواس عرصے کے دوران بینک کی جعلی کارروائیوں سے متاثر ہوئے۔418 ملین ڈالر حکومت کو بطور جرمانہ جبکہ 50 ملین قرض حاصل کرنے والوں اورہاﺅسنگ سکیم سے متاثر ہونے والے گھروں کے مالکان کو ادا کیے جائیں گے۔معاہدے کے تحت بینک غلطی تو تسلیم کرلی مگر اسے جرم کی نیت سے کیا گیا عمل تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

مزید :

کامرس -