ورلڈ کپ فٹ بال، بیلجیم اورالجزائر کے ریکارڈز

ورلڈ کپ فٹ بال، بیلجیم اورالجزائر کے ریکارڈز

  


ریوڈی جنیرو(آن لائن) ورلڈ کپ فٹ بال میں یہ پہلا موقع تھا جب بیلجیم اور الجزائر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔انٹرنیشنل میچوں میں دونوں ٹیمیں دو بار ایک دوسرے کے مد مقابل ائیں جن میں سے ایک میچ بیلجیم نے جیتا جبکہ دوسرا برابر رہا۔ یہ بیلجیم کا بارہواں ورلڈ کپ ہے اور وہ 12 برس کے وقفے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔ بیلجیم نے آخری ورلڈ کپ 2002 میں کھیلا جبکہ ان مقابلوں میں اس کی بہترین کارکردگی 1986 میں رہی جب اس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ الجزائر کی ٹیم چوتھی مرتبہ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں شریک ہے اور کبھی بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ پائی۔ الجزائر نے 2010 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا اور ابتدائی راؤنڈ میں اپنے گروپ میں سب سے آخرمیں رہنے کی وجہ سے باہر ہوگئی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -