جنوبی افریقن ٹیم کا دورہ سری لنکا انتہائی مشکل ہوگا ٗ ایچ ڈی ایکرمین

جنوبی افریقن ٹیم کا دورہ سری لنکا انتہائی مشکل ہوگا ٗ ایچ ڈی ایکرمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (اے این این ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ایچ ڈی ایکر مین نے جنوبی افریقن ٹیم کا دورہ سری لنکا ٹف قرار دیا ہے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے موسمی حالات جنوبی افریقہ سے انتہائی مختلف ہیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکن کھلاڑیوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سری لنکن ٹیم اس وقت بھر پور فارم میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھر محنت کرنا ہوگی اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ سری لنکن باؤلرز اور بلے بازوں کا سامنا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکن سرزمین پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کرے گی ۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور دوٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی۔