بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سٹورٹ بنی کی کارکردگی متاثر کن تھی ، رائنا

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سٹورٹ بنی کی کارکردگی متاثر کن تھی ، رائنا

  


میرپور (اے این این ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سریش رائنا نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ سٹورٹ بنی کی کارکردگی سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں ۔ دوسرے میچ میں بھارتی باؤلر نے 4.4اورزمیں 6کھلاڑیوں کا شکار کیا اور صرف 4 رنز دےئے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی نے اس میچ میں میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں پیچ کا رویہ کسی اور طرح کا تھا لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کو جیتنے کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنی کے ساتھ ساتھ موہت شرما نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں توقع نہیں تھی بنی اس طرح کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی یہ کارکردگی ان کے اعتماد میں اضافہ کرے گی جس کا فائدہ انہیں دورہ انگلینڈ کے دوران ہوگا ۔

سریش رائنا نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ بھارتی کھلاڑی اس کارکردگی کا مظاہرہ تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ بھی کریں گے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -