انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا
لیڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی کپتانی کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جون تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز سری لنکا 3-2 سے جیت چکی ہے جبکہ واحد ٹی 20 میچ میں بھی سری لنکا نے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئی باہمی ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو باہمی ٹیسٹ میچوں میں بھی آئی لینڈرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 1981-82سے 2014 ء میں اب تک مجموعی طور پر 13 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں، ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، انگلش ٹیم نے کل 13 میں سے 6 سیریز میں فتوحات حاصل کیں جبکہ سری لنکن ٹیم صرف چار سیریز میں کامیاب رہی۔ چار میچ ڈرا رہے۔