فٹبال ورلڈ کپ میں میچ کے دوران آئی فونز چوری کرنے والا چور پکڑ ا گیا

فٹبال ورلڈ کپ میں میچ کے دوران آئی فونز چوری کرنے والا چور پکڑ ا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)انگلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران دونوں ٹیمیں گیند کو کیچ کرنے کے بجائے پویلین سے درجن بھر آئی فونز چوری کرنے والے منفرد چور کو کیچ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔مشتبہ شخص نے چرچ اینڈ اوسالٹوسل کرکٹ کلب میں ون ڈے میچ کے دوران پویلین میں گھس کر کھلاڑیوں کے جیبوں سے 12کے قریب آئی فونزچوری کر کے بھاگنے کی کوشش میں میدان میں ہی پکڑا گیا۔مشتبہ شخص کی مشکوک حرکات پر ایک ٹیم کے وکٹ کیپر نے آف ڈیوٹی پولیس کو اطلاع دی جو کہ میچ میں اپنی بیٹنگ کی باری کا انتظارکر رہے تھے۔جس پر انھوں نے ساتھی کھلاڑیوں کی مدد سے چور کو دبوچ لیا۔