ایگن انٹرنیشنل اوپن ،پیٹرا کویٹوا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

ایگن انٹرنیشنل اوپن ،پیٹرا کویٹوا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

  


ایسٹ برن (سپورتس ڈیسک) جمہوریہ چیک کی سیکنڈ سیڈڈ پیٹرا کویٹوا اور سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا ایگن انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سربیا کی جیلینا جانکووچ، اٹلی کی سیرا ایرانی اور بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ انگلینڈ کے شہر ایسٹ برن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا نے ہم وطن لوئس سفاروا کو سخت مقابلے کے بعد 6-1، 5-7 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی روبرٹا وینسی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔امریکہ کی ماڈیسن کیز نے سربیا کی جیلینا جانکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں روس کی اکاترینا ماکاروا، امریکہ کی لارون ڈیوس، اٹلی کی کامیلا گیروگی، اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا اور انگلینڈ کی جوہانا کونٹا نے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -