ہالی ووڈ کی نئی سسپنس ڈرامہ فلم ’’فرنٹیرا‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک(آن لائن) ہالی ووڈ کی نئی سسپنس ڈرامہ فلم ’’فرنٹیرا‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہدایتکار مائیکل بیری کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی صحراء میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والی ایک خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جس کے بعد دو مختلف خاندان بری طرح متاثر ہوتے ہیں جبکہ پولیس موقع پر موجود ایک بے قصور نوجوان کو قاتل تسلیم کرکے حراست میں لے لیتی ہے۔ ڈرامے اور ٹریجیڈی سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار مائیکل پینا نے نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈہیرس‘ ایوالونگوریا اور ایمی میڈیگن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
ایلیکس ویدریل اور مائیک ویدریل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم منگولیا پکچرز کے تحت 31 جولائی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔