موسیقار واجد علی نوشاد کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

موسیقار واجد علی نوشاد کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

  


لاہور(آن لائن) نامور موسیقار واجد علی نوشاد کی چھٹی برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ان کیلئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی واجد علی نوشاد 1953ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں معروف موسیقار نوشاد کے گھر میں پیدا ہوئے۔ 1964ء میں ان کا خاندان ممبئی سے پاکستان منتقل ہوگیا۔ واجد علی نوشاد نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی۔ انہوں نے پچاس سے زائد فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی۔ ان کی پہلی فلم ’’پرستش‘‘ اور پھر ’’ماں‘ بندش‘‘ و دیگر تھیں۔ واجد علی نوشاد 18 جون 2008ء کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

مزید :

کلچر -