فلم ’’ایک ولن‘‘ میں کوئی ہیرو نہیں ،شردھا کپور

فلم ’’ایک ولن‘‘ میں کوئی ہیرو نہیں ،شردھا کپور
 فلم ’’ایک ولن‘‘ میں کوئی ہیرو نہیں ،شردھا کپور
کیپشن: sharda kapoor

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’ایک ولن‘‘ میں کوئی ہیرو نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ’’ایک ولن‘‘ میں کوئی ہیرو نہیں ، فلم ولن کے حوالے سے ہے اور فلم میں وہ صرف واحد ہیں جو مثبت کردار ادا کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں عائشہ نامی ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو زندگی سے بھرپور خوش رہنے والی لڑکی ہوتی ہے جو ہر طرف دوسروں کی مدد کیلئے تیار رہی ہے اور ہر ایک کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم دیکھ کر مداح آخر تک شش وپنج میں ہی رہیں گے کہ آخر فلم کا ہیرو کون ہے اور ولن کون فلم میں ولن ہی ہیرو ہے ۔ فلم کی ہدایات موہت سوری دے رہے ہیں جبکہ دیگراہم کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا اور اداکار رتیش دیش مکھ شامل ہیں ۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -