11گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل,روشنیوں کا شہر پھر اندھیروں میں ڈوب گیا

11گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل,روشنیوں کا شہر پھر اندھیروں میں ڈوب گیا
11گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل,روشنیوں کا شہر پھر اندھیروں میں ڈوب گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بن قاسم تھرمل پاور کے سی آر کی لائن ٹرپ کر گئی ہے جس کے نتیجے میں شہر کے 11گرڈ سٹیشنوں کی بجلی بند ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم تھرمل پاور کا سرکٹ بریکر اڑ گیا ہے جس کی وجہ سے 11سے زائد گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اورکراچی کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔خرابی کے باعث کلفٹن، گذری،برنس روڈ،صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خرابی سے ٹاور اور ضلع جنوبی کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔خرابی دور کرنے اور بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں اور جلد بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

مزید :

کراچی -