40ہزار سے زائدپولیس،رینجر ز اہلکاروی آئی پیز کی سیکیورٹی پر مامور

40ہزار سے زائدپولیس،رینجر ز اہلکاروی آئی پیز کی سیکیورٹی پر مامور
40ہزار سے زائدپولیس،رینجر ز اہلکاروی آئی پیز کی سیکیورٹی پر مامور

  

لاہور(کرائم سیل)ملک بھر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ملک بھر میں وی وی آئی پیز ،گورنرز ،بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی کے لیے سینتیس ہزار تین سو ساٹھ سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے اہم عہدیداران کی حفاظت کے لیے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اسی فیصد سے زائد کمانڈوز وی وی آئی پیز کی سکیورٹی جبکہ 1130کمانڈوز وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے تعینات ہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے یہ غیر معمولی انتظامات دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -