پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں کا تربیتی اجلاس

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں کا تربیتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں کا تربیتی اجلاس گزشتہ روزکرافٹ ہال اولڈ سبزی منڈی بہاولپور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بہاولپور اور رحیم یار خان میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے پرنسپل حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے مجوزہ نئے ماڈل کے خدوخال سے آگاہ کرنے کے علاوہ انہیں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری اور سکولوں کی آمدن و خرچ کا ریکارڈ رکھنے کے بارے میں لیکچرز دیئے گئے ۔اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز ندیم مسعو داورعائشہ نعمان کے علاوہ مختلف افسران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپس کا مختلف اضلاع میں مرحلہ وار ا نعقاد کر رہا ہے ۔