سیاسی مخالفین کو تشدد سے ختم کرنے کی پرانی سیاست اب نہیں چل سکتی،مقصود احمد

سیاسی مخالفین کو تشدد سے ختم کرنے کی پرانی سیاست اب نہیں چل سکتی،مقصود احمد

  

 لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ایسے کئی واقعات سے بھری پڑی ہے کہ طاقتور سیاسی قوت نے کمزوروں کو طاقت کے ذریع کچلنے کی کوشش کی اورطاقتور یہ سمجھتا رہا کہ وہ ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ رہے گا جبکہ مکافا ت عمل بڑا مختلف رہا ہے اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہوا کرتی ہے تاریخ پاکستان میںبنگالی زبان کی تحریک، ختم نبوت تحریک ، طلبہ تحریک ، ایوب مخالف تحریک ، پاکستان قومی اتحاد تحریک ، بحالی جمہورت تحریک ، بھارتی وزیراعظم واجپائی کے دورہ لاہور کے موقع پر اور ماضی میں ایسے بے شمار واقعات رونما ہوئے جب عوامی جلسے جلوس کرنے کی پاداش میںپر امن جدوجہد کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ کرکے ان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو تشدد اور خون زیزی کے ذریعے ختم کرنے کی پرانی اور فرسودہ روایات اب اکیسویں صدی کی سیاست میں نہیں چل سکتیں اب میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے لوگوں کا شعور بہت بلند ہو چکا ہے ۔ماضی میں حکومت کو سیاسی جبر کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا خمیازہ بھی بھگتنا پ©ڑاتھا۔ اس لیے انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر ایک غیر جانبدارکمیشن تشکیل دیکر اس سانحہ کی غیر جانبدارانکوائری کروائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -