پنجاب کا بجٹ ترقی کے عمل کو تیز تر کرے گا ‘حنا پرویز بٹ

پنجاب کا بجٹ ترقی کے عمل کو تیز تر کرے گا ‘حنا پرویز بٹ

  

لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کر نے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ‘ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تاریخ ساز ‘عوام دوست اور فلاحی بجٹ پیش کر کے اپوزیشن کے احتجاجی عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔پنجاب کا بجٹ ترقی کے عمل کو تیز تر کرے گا ‘عوام کو جدید ترین سہولیات میسر آئیں گی اور وزیر اعلی کی گڈ گورننس کی بدولت پنجاب ترقی ، خوشحالی اور انسانی بھلائی کا ماڈل نمونہ بن کر ابھرے گا۔وہ گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ 13جون کو بجٹ پیش ہونے سے قبل اپوزیشن کے احتجاج اور روئیے پر دکھ اور افسوس ہوا۔جو اخلاقیات پر خود عمل نہیں کر سکتے وہ اپنے ووٹر کوکیا سکھائیں گے۔پنجاب میں میٹرو بس اور فلائی اوور کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آج خیبر پختونخواہ میں ان منصوبوں کو کیوں شروع کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) ہی ہے جو نوجوانوں کیلئے کام کر ہی ہے اور20لاکھ نوجوانوں کو بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں۔خادم اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا خرچہ 30فیصدکم کر کے عظیم روایت قائم کی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پر سیاست کرنیوالوں پتہ ہونا چاہئے کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کیلئے ایک بڑی رقم ایلوکیٹ کر کے وزیر اعلیٰ نے ناقدین کا منہ بند کر دیا ہے جبکہ36فیصد رقم جنوبی پنجاب کے ترقیاتی کاموں کیلئے استعمال کی جائیگی‘جس سے جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل جاائیگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک ’’آئرن مین‘‘ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں جنوبی وزیرستان میں دہشگردوں کی دھمکیوں کے باوجود آپریشن کا اعلان کر کے حقیقی طور پر ’’آئرن مین‘‘ ہونے کا ثبوت دیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -