پرموشنٹریننگ اساتذہ کی پیشہ وارانہ استعدادبڑھانے میں مددگار ہوگی،احسان بھٹہ

پرموشنٹریننگ اساتذہ کی پیشہ وارانہ استعدادبڑھانے میں مددگار ہوگی،احسان ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بدلتے رحجانات کے مطابق درس وتدریس کے معیار کو بڑھا کر سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر کر کے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا نا چاہتی ہے اوراس پروموشن لنکڈ ٹریننگ کو ایجوکیشن مینجرزاور اساتذہ کی پیشہ وارانہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل اعتماد اور احسن طریقے سے انجام دے سکیںاورکوالٹی ایجوکیشن کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔یہ بات انہوں نے گریڈ18 سے19اور گریڈ19سے 20میں تر قی پانےوالے ایجوکیشن مینیجرزاور اساتذہ کی ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں چھ سے آٹھ ہفتوں کی پروموشن لنکڈ ٹریننگ کے آغاز پر کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹریننگ ایجوکیشن مینیجرز اور اساتذہ کی پیشہ وارانہ استعداد کو بڑھانے میں مددگار ہوگی تاکہ وہ سکولوں میںجدید اور موثرتعلیمی سرگرمیوںپر عمل درآمد کو یقینی بنائیںاور طلباءکو بہترین تدریسی ماحول فراہم کریںتاکہ سکولوں کی کار کردگی بہتر ہوسکے۔ چھ سے آٹھ ہفتوں پر مشتمل اس ٹریننگ میں پنجاب بھر سے ٹریننگ میں حصہ لینے والے ایجوکیشن مینیجرزاور اساتذہ کو سنڈیکیٹ ورک، گروپ ورک اور سپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سمولیشن کے لئے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ،پنجاب ایجوکیشنل اینڈوومنٹ فنڈ ،نیشنل ایجوکیشنل ایکوویپمنٹ سنٹر، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ،چلڈرن لائبریری ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور نیشنل سائنس میوزیم کا دورہ بھی کروایا جائے گا ا

سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -