ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے اصل ذمہ داران پنجاب کے حکمران ہیں ، تمکین آفتاب

ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے اصل ذمہ داران پنجاب کے حکمران ہیں ، تمکین آفتاب

  

لاہور( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات تمکین آفتاب نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے اصل ذمہ داران پنجاب کے حکمران ہیں ، اس بربریت سے حکمرانوں کے جانے کی ابتدا ہو گئی ہے ۔ جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس بربریت کا حساب دینا ہو گا، اب شہیدوں کا خون رنگ لائیگا اور خود انصاف کرے گا۔آج پاکستان مسلم لیگ ہی نہیں ہر محب وطن شہری عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکمران فوج کے حامیوں سے بدلہ لینے کیلئے انہیں بلاوجہ خون میں نہلا کر فوج کے آپریشن کو کمزور کرنے کی سازش پر عمل کر رہے ہیں،

بھی جلد کڑا احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور پولیس افسروں کی اپنی رہائش گاہوں اور دفاتر کے باہر بھی بیریئر موجود ہیں جبکہ یہ بیرئیر تو ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس اور علاقہ مکینوں کی موجودگی میں لگائے گئے تھے، دراصل یہ حکمران صرف بدلہ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن انہیں خود بھی اس کا بدلہ دینا ہو گا اور وہ دن دور نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -