بے نظیرشہید کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیر اہتمام سیمینار

بے نظیرشہید کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیر اہتمام ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے رہنماؤں نصیر احمد، عمر حیات تبسم نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کو گیارہ بجے بمقام کراچی شہدا ہال لاہور ہائی کورٹ لاہور میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کہ سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان \"پاکستان میں پائیدار امن کی پہچان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید \"منعقد ہو رہا ہے۔

، جس میں مہمان خصوصی سینیٹر جہانگیر بدر، سردار خرم لطیف کھوسہ، بشریٰ اعتزاز، عامر جلیل صدیقی اور خاور محمود کھٹانہ ہونگے ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے اور دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -