مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا معلوماتی دورہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا معلوماتی دورہ ویسٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی ) میں زیرِتربیت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسرا ن پر مشتمل 36 رکنی وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا معلوماتی دورہ کیا وفد کے دورے کا مقصد حالیہ ترقی پانے والے سینئر افسران کو ایل ڈبلیوایم سی کی تنظیمی ساخت،افعال، مختلف شعبہ جات اورکوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے جاری مختلف پروجیکٹس پر معلومات دینا ہے وفد کی قیادت انسٹرکٹرز ایم پی ڈی ڈی سہیل منیراورعثمان نثار نے کی افسران کا تعلق سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے آئی ٹی، پروجیکٹس اور میڈیکل شعبہ جات سے تھاڈپٹی منیجر آپریشنز فہد اسلم، اسسٹنٹ منیجر انرجی پروجیکٹ احسن افتخار اور اسسٹنٹ منیجر کمیونی کیشن نے ایل ڈبلیوایم سی کی نمائندگی کی منیجر آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی سہیل انور ملک نے وفد کو کمپنی کے ویسٹ کلیکشن ، ٹرانسپورٹیشن اور ڈسپوزل آپریشنز جبکہ منیجر انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم عمر فاروق نے ملازمین کی حاضری کے اینڈرائیڈ بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم ، وہیکل ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم ، وہیکل ٹرپ اینڈ کاؤنٹنگ سسٹم ،پر بریفنگ دی زیرِ تربیت افسران نے سوال جواب سیشن میں بھر پور حصہ لیا اور ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی کے شعبے میں ماحول دوست اور معیاری انتظامی اقدامات کو بے حد سراہا۔ بعد ازاں وفد نے ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کے دفاتر اور ورکشاپس کا بھی دورہ کیا ۔