سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید افراد کے ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں،میاں شہزاد

سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید افراد کے ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں،میاں ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ( ق) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں شہزاد طفیل نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت اور متعدد کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے اس کھلم کھلا فسطائیت اور ریاستی دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مسلم لیگ (ق)جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تشد د کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے جمہوری دور میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا درست نہیں حکومت اپنے عمل سے ےہ ثابت کررہی ہے کہ وہ مخالفین کو طاقت سے کچل دے گی اور ان کی کوئی بات بھی نہیں سنے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -