سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے،عابد حسین صدیقی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن قابل مذمت ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مخالف جمہوری قوتوں کے نقطہ نظر کوحوصلے سے سنا ہے ،مکالمہ بازی جمہوریت کا حسن ہے ،سیاسی جماعتوں میں بات چیت سے ہی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ،سیاست میں ہرجماعت کواحتجاج کرنے کا حق حاصل ہے ،احتجاج جمہوری دور میں ہی ہوتاہے اور ہرسیاسی جماعت کواحتجاج کرنے کا حق ہے ، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن تاریخ کابدترین سانحہ ہے ،اس کی ہرسطح پر مذمت ہونی چاہیے ، سیاست میں تشدد نام کی کوئی چیزنہیں ہوتی ،کسی بھی سیاسی جماعت کواقدار کو برقراررکھنا چاہیے،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،انہیں جیلوں میں ڈالاگیا ،کوڑے مارے گئے ،ہمارے قائد ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی مگر ہم نے کبھی تشد دکاراستہ اختیار نہیں کیا ،