ڈی سی او کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری،ٹاؤنوں میں چھاپے

ڈی سی او کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری،ٹاؤنوں میں چھاپے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز ،پرائس مجسٹریٹوں اور ٹی ایم اوز نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (ماڈل ٹا ؤن)طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او (راوی ٹا ؤن) احمد کمال نے2دکانداروں کو2ہزارروپے جر مانہ عائد کیااور ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروادیا ٹی ایم او (داتا گنج بخش ٹا ؤن) زبیر وٹو نے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نے1دکاندار کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے07 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن ) علی عباس بخاری نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کو1ہزار روپے جر مانہ عائد کیاپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف405دکانوں پر چھاپے ما رے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر53دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ46ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے جبکہ ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کے گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -