ماڈل ٹاﺅن میں ریاستی دہشتگردی واقعہ کی تاریخ میں ایک بھی مثال نہیں ملتی، جمشید چیمہ

ماڈل ٹاﺅن میں ریاستی دہشتگردی واقعہ کی تاریخ میں ایک بھی مثال نہیں ملتی، ...

  

لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے خود ساختہ جلا وطنی کے دوران صرف بادشاہت ہی سیکھی ہے ، دوسروں کو الزام دینے والے موجودہ حکمران خود جمہوریت کےلئے ” خود کش حملہ آور “ ثابت ہو رہے ہیں ، ماڈل ٹاﺅن میں ریاستی دہشتگردی کے واقعے کی پاکستان کی 67سالہ تاریخ میں ایک بھی مثال موجود نہیں ۔ گزشتہ روز جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پہلے ہی کوئی کارکردگی نہیں تھی ۔

اور ماڈل ٹاﺅن واقعہ نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ۔ حکمرانوں کو اس واقعے کے بعد عوام کی طرف سے بلند ہونے والے مطالبے پر کان دھرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سانحے کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لے رہی ہے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہی واقعہ بہت سے معاملات میں انکے لئے ”پروانہ “ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ وزیرا علیٰ کا یہ بیان کہ انہیں اس واقعے کا علم ہی نہیں تھا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے اور اگر ایسا ہے تو انہیں اپنی لا علمی پر فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -