ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے،طاہر محمود اشرفی

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے،طاہر محمود اشرفی

  

لاہور(پ ر)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے کن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام میں پائے جانے والے عدم تحفظ کو ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت سخت اقدامات کرے ۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -