منہاج القران کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،خواجہ غلام قطب الدین

منہاج القران کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،خواجہ غلام قطب الدین

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) منہاج القرآن اورعوامی تحریک کے شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں بدترین تشدد کے ساتھ خواتین اور مردوں کو شہید کرنے والے دونوں جہاں میں عبرت کا نشان بنیں گے ایک دینی ادارہ پر گولیاں چلانا کہاں کی جمہوریت ہے ہم ایسی جمہوریت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اسلام اور پاکستان کے سچے اورپرامن کارکنوں پر گولیاں چلانے والے اب زیادہ دیر حکومت نہیں کر سکیں گے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں 20سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات نے شرکت کی جن میں علی پورسیداں شریف ،چورہ شریف ،سیال شریف ،عیدگاہ شریف ،موہڑہ شریف ،شرقپور شریف ،حضرت کرمانوالہ شریف ،گولڑہ شریف ،درگاہِ سلطان باہو ،آستانہ گڑھی خدابخش ،حضرت میاں میر ،آستانہ پاکپتن شریف ، آستانہ عالیہ کلی شریف ، آستانہ عالیہ محدث عالم ،آستانہ عالیہ کڑیاں شریف ، درگاہ حضر ت سخی شہباز قلندر اوردیگر درگاہوں کے سجادہ نشین شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت ہمیشہ پرامن رہے ہیں اور رہیں گے لیکن عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو حکومت اکیلا نہ سمجھے پرامن اہل سنت عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ساتھ شانہ بشانہ انقلاب کی راہ پرچلنے کے لیے ایک ہوچکیں مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں ہمیشہ اہل سنت کو نقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے تمام مشائخ عظام قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو شہداء کا خون مہنگا پڑے گا کیونکہ شہداء کے قاتلوں کے اصل ذمہ دار حکمران ہیں ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو فوری طور پر ختم کریں عوام اہل سنت کا صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔

یادہ دیر پرامن نہیں رہ سکتے ہمیں سپریم کورٹ سمیت کسی ادارہ سے انصاف کی توقع نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -