ایم ڈی واسا کے ایمرجنسی کیمپوں کے دورے،ناقص کارکردگی پر سب انجینئر معطل
لاہور(جنرل رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری نصیر احمد نے مون سون سے قبل شہر میں لگائے گئے ایمر جنسی کیمپوں کا دورہ کیا حسین چوک میں عملہ کا یونیفارم میں نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر سب انجینئر خرم شاہ کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ لکشمی چوک میں بہتر کارکردگی پر عملہ کی تعریف کی انھوں نے کہا کہ عملہ کو سازوسامان مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ محنت اور لگن سے نکاسی آب کے آپریشن کو جلد ممکن بنانا ورکرز کی ذمہ داری ہے ایکسئین عملہ کو ضرورت کے مطابق نکاسی آب آپریشن کے لیے سازوسامان فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے اور ورکرز سے کام لینا افسران کی ذمہ داری ہے ایس ڈی او اور ایکسئین عملہ سے ان کی ہمت کے مطابق کام لیں موقع پر موجود عملہ نے ایم ڈی واسا کو کہا کہ ہمیں اوور ٹائم کے حصول میں دشواری ہے جس پر ایم ڈی واسا نے ڈی ۔ایم۔ ڈی( آپریشن )کو ہدایت کی کہ ورکرز کو انکا حق ادا کیا جائے اور کسی ورکر کی حق تلفی نہ ہوانھوں نے کہا جب تک مون سون کاباقاعدہ آغاز نہیں ہوتا کیمپوں کی نگرانی جاری رہے گی اور ان کیمپوں پر عملہ موجود رہے گا اس سال نکاسی آب آپریشن پچھلے سالوں کی نسبت بہتر نظر آنا چاہیے کیونکہ اس سال افسران اور عملہ باہمی طور پر ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے ایم ڈی واسا نے ایکسئین گنج بخش ٹاؤن کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر جو بھی ترقیاتی کام علاقہ میں جاری ہیں انہیں مکمل کر لیا جائے۔