ماڈل ٹاؤن کا واقعہ پنجاب حکومت کے خلافگہری سازش ہے،فیصل شامی

ماڈل ٹاؤن کا واقعہ پنجاب حکومت کے خلافگہری سازش ہے،فیصل شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امید وار برائے چیئرمین یو سی231 فیصل مجیب شامی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پنجاب حکومت کے خلاف گہری سازش لگتی ہے لہٰذا حکومت جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا فیصل مجیب شامی نے مزید کہا کہ منہاج القران میں سے جدید اسلحہ برآمد ہونا بھی باعث تشویش ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشنل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور امید ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کر کے ذمہ داروں کی نہ صرف نشاندہی کر سکے گی بلکہ انھیں سخت سے سخت سزا بھی دلوا سکے گی ۔