گیس ڈویلپمنٹ سرچاج کی واپسی سے صنعتیں ترقی کریں گی،راجہ عدیل

گیس ڈویلپمنٹ سرچاج کی واپسی سے صنعتیں ترقی کریں گی،راجہ عدیل

  

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے صنعتکاروں کے مطالبہ پر وزیر خزانہ کی جانب سے گیس ڈویلپمنٹ سرچار ج اور سیمنٹ پر اضافی ٹیکس واپس لینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت قدم قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی واپسی سے انڈسٹری پر ایک غیر ضروری بوجھ کا خاتمہ ہوگا اور انڈسٹری ترقی کرے گی راجہ عدیل نے کہا کہ میں گیس ڈویلپمنٹ سرچار کی مد میں اضافہ سے صارفین پر 191ارب کا اضافی بوجھ پڑ تا ،پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں بھی ہوشربا اضافہ ہوتااب گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی واپسی سے قیمتوں میں استحکام رہے گا اور مہنگائی بھی کنٹرول میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس اقدام سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اور حکومت کا صنعتی ترقی کا خوا ب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے اور اس کے ہر اچھے اقدام کی حمایت کرتی رہے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -