تحریک انصافکانیا پاکستان خیبر پختونخواہ میں نظر نہیں آیا،رانا بابر حسین

تحریک انصافکانیا پاکستان خیبر پختونخواہ میں نظر نہیں آیا،رانا بابر حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان خیبرپختونخوا کے بجٹ میں کہیں نظر نہیں آیا صوبے کا 71فیصد بجٹ تنخواہوں میں جبکہ 29فیصد ترقیاتی کاموں کے لئے ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیہی علاقوں میں رہنے والوں پر پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے چالیس ارب روپے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنا کر اسے جنگلہ بس کہا جا رہا ہے تاہم پشاور جیسے چھوٹے شہر میں میٹرو بس کے منصوبے کیلئے 230ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے کیا یہ کوئی میگا سکینڈل تو نہیں بنے گا خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے بجٹ میں 41 ارب روپے کے شارٹ فال کو کور کرنے کے لئے اعدادو شمار میں ہیرپھیر کیا گیا ہے جبکہ صورتحال یہ ہے کہ ترقیاتی بجٹ کے لئے صرف 29فیصد کی انتہائی کم رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -