معصوم شہریوں پر لاٹھی گولی کا استعمال کسی طور درست نہیں،اشرف بھٹی

معصوم شہریوں پر لاٹھی گولی کا استعمال کسی طور درست نہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران خودحکومت اورجمہوریت کیخلاف سازش کررہے ہیں۔حکمرانوں کا تکبر اور غرور انہیں تباہی کے دہانے تک لے آیا ہے کوئی دشمن بھی اس طرح ظلم نہیں کرتا جس طرح حکمرانوں کے حکم پر خواتین سمیت معصوم شہریوں کیخلاف لاٹھی اورگولی کاستعمال کیاگیا لاہور کومقتل گاہ بنانیوالے نام نہاد خادمین شر یفین سے تاریخ اورقوم ضرور حساب لے گی ۔

گرتخت لاہور نے روش نہ بدلی توجمہوریت کادھڑن تختہ ہوجائے گا ۔وہ والٹن روڈ پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بیگناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے جعلی خادم حقیقت میں مخدوم بنے ہوئے ہیں۔ہرباضمیرفرد شعبدہ شریف سے استعفیٰ مانگ رہا ہے ، میں ذاتی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کی وضاحت کومستردجبکہ ان کیخلاف مقدمات کی حمایت کرتا ہوں ورنہ انصاف کاتقاضاپورا نہیں ہوگا۔سانحہ لاہور کے مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس گردی کے نتیجہ میں دوخواتین سمیت آٹھ قیمتی انسانی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے مگراس کے باوجود خادم پنجاب ،وزیرقانون اورآئی جی پنجاب سمیت کوئی مستعفی نہیں ہوا۔اگرشہبازشریف سچے ہیں تواستعفیٰ دے کرعام آدمی کی طرح مقدمات اور تحقیقات کاسامنا کریں ورنہ جوڈیشل کمشن بنانے کاکوئی جوازنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پربیگناہوں کا خون بہایا گیا جورائیگاں نہیں جائے گا۔اگرکسی اورملک میں اس قسم کاسانحہ رونماہواہوتاتواب تک اس ملک کا وزیراعظم اورصوبائی چیف ایگزیکٹو مستعفی ہوچکا ہوتامگر شعبدہ بازبرادرا ن عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے مگرمچھ کے آنسوبہارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -