پنجاب حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،میاں عامر بشیر

پنجاب حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،میاں عامر بشیر

  

لاہور(پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیر نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کا قتل،پو لیس گردی پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن پنجاب اور وفاق میں حکومت چلانے میں مکمل طور پر فیل ہو گئی ہے پنجاب حکومت اس طرح کی ظالمانہ کاروائیاں کر کے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت شروع دن سے ہی گھبراہٹ کا شکار رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اپنی ناکام کارکردگی کی بناء پر مسلم (ن )کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائیاں کرکے آمرانہ حکومتوں کی یادیں تازہ کر دی ہیں خادم اعلیٰ پنجاب کو پولیس گردی کا سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کاروائی کرکے قرارواقعی سزا دینی چاہئے۔ پنجاب حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے

نیز اب مسلم لیگ ن کی حکومت خود ہی اپنی دُشمن بن گئی ہے ملک کے جو اس وقت حالات ہو چکے ہیں ان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا مزید آگے چلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -