اپوزیشن جماعتیں سانحہ لاہور پر سیاست چمکا رہی ہیں،چودھری سلیم علی

اپوزیشن جماعتیں سانحہ لاہور پر سیاست چمکا رہی ہیں،چودھری سلیم علی

  

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ء چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کوحکومت کیخلاف سازش کے طورپردیکھا جائے ماڈل ٹاؤن واقعہ نے ہرانسان کوجھنجوڑدیا ہے ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرہمارے دل بھی خون کے آنسورورہے ہیں،بعض اپوزیشن والوں نے اس سانحہ پرسیاست چمکانے کیلئے جوڈھونگ رچایا ہے انہیں اُس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک مہذب معاشرے کی حیثیت سے اس وقت جوش نہیں ہوش اورصبروتحمل کی اشد ضرورت ہے۔غمزدہ خاندانوں کے جذبات بھڑکانے والے ان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ان پرآشوب گھڑیوں میں غمزدہ خاندانوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ نادرآبادمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ کچھ شرپسندعناصر جمہوریت دشمنی میں اس حدتک چلے جائیں گا ہمیں اس کا قطعی اندازہ نہیں تھا۔ ہماری قیادت نے ہردورمیں اختلاف رائے کا احترام جبکہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپناتعمیری کرداراداکیا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خودکو شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ثابت کرنے کیلئے ہرحدسے گزرجاتے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف خوداحتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے رہے ہیں، انہوں نے کبھی شہریوں کیخلاف طاقت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ جوڈیشل کمشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،عنقریب دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کاکوئی بھی عہدیداریاپولیس کاآفیسراوراہلکاراس سانحہ میں ملوث پایا گیا تواس کیخلاف انتہائی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں ،جوکوئی بھی سانحہ لاہور میں ملوث پایا گیا وہ عنقریب قانون کے شکنجے میں ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -