ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،طاہر القادری کارکنوں کو صبر کا درس دیں،وسیم اختر

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،طاہر القادری کارکنوں کو صبر کا درس دیں،وسیم اختر

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈرو امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمدجنجوعہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کاجابرانہ رویہ خود ان کے لئے مشکلات کاباعث بنے گالاہور میں پولیس گردی کی بدترین مثال دنیا کو دکھائی گئی ہے واقعے کی عدالتی تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داران کوکیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی پولیس کومظاہرین پرکھلم کھلا اور سیدھی فائرنگ کی اجازت کس کے حکم پر دی گئی اس حوالے سے بھی قوم کوآگاہ کیاجاناچاہئے انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں عوامی تحریک کے8کارکنوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے لاٹھی اور گولی کی سرکار زیادہ دیرتک نہیں چل سکتی حکمران ہوش کے ناخن لیں ماڈل ٹاؤن سانحہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سیاہ دھبہ ہے وزیر اعلیٰ شہبازشریف اس کاجواب دیں کہ پولیس نے قانون کی دھجیاں کیوں اڑائیں؟ماورائے آئین وقانون اقدامات کیے جارہے ہیں ماڈل ٹاؤن واقعہ حکومت،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ناکامی ہے آئی جی مشتاق سکھیراکے عہدہ سنبھالنے کے صرف دوگھنٹے بعد یہ دلخراش واقعہ رونماہواپوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق تمام ہلاکتیں گولیاں لگنے سے ہوئیں پولیس نے ظلم وبربریت کی انتہاکردی حکومت نے پولیس کو بے گناہوں کوقتل کرنے کالائسنس تھما دیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ سیاسی دور حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے ملک میں لاقانونیت کاراج ہے انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ طاہرالقادری کارکنوں کوقیام امن کے لئے صبروتحمل کادرس دیں۔

ملک کسی بھی قسم کے عدم استحکام اور اندرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -