سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (انوسٹی گیشن سیل)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کاایک اہم اجلاس رانا محمد نثار احمد کی زیر صدرات ہوا جس میں ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹر یٹ پر ہونے والی پولیس گردی کی پرزور مذمت کی گئی اوراس اندوہناک واقعہ پر انتہائی رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیاگیا اس سانحہ میں پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے لوگوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے سوگواران خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیاپولیس نے جس طرح نہتے شہریوں اور معصوم خواتین پر سر عام فائرنگ کی اس سے ملک کی عالمی سطح پر رسوائی ہوئی ہے اس طرح کے واقعات جمہوری حکومت کے ماتھے پر بدنامی کاداغ ثابت ہوتے ہیں اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جس میں خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا گیاکہ اس واقعہ کے ذمہ دار پولیس افسران و دیگر ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوس ناک واقعات نہ ہوں اجلاس میں سینئر نائب صدر راجہ سہیل احمد ،سیکرٹری جنرل چوہدری غلام غوث ، زین خان ، محمد صدیق تنولی ، الیاس مسیح ، سلامت علی، اعظم خان سمیت عبدالکریم اعوان نے شرکت کی ۔