9ٹاﺅنوں میں 22 سستے رمضان بازارلگانے کافیصلہ ،1870فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی

9ٹاﺅنوں میں 22 سستے رمضان بازارلگانے کافیصلہ ،1870فیئر پرائس شاپس قائم کی ...

  

                                                                           لاہور(جاوید اقبال، صبغت اللہ چودھری) صوبائی دارالحکومت کے 9 ٹاﺅنوں نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستے داموں اشیاءخورو نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئےمضان بازار لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں سستے رمضان بازار پلان 2014 ءجاری کر دیا ہے جس کے تحت شہر کے 9 ٹاﺅنوں کی حدود میں 22 مقامات پر سستے رمضان بازار قائم کئے جائیں گے جبکہ 150 یونین کونسلوں میں 1870 فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی ، ٹاﺅنوں کی سطح پر رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے 18 کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، ٹاﺅنوں کی انتظامیہ نے سستے رمضان بازاروں کی تیاریوں کے حوالے سے رمضان 2014 ءکیلئے انتظامات کے حوالے سے اپنی رپورٹس ڈی سی او لاہور کو پیش کر دی ہیں، یہ سستے رمضان بازار26 جون سے قائم کر دیئے جائیں گے جہاں سے عوام سستی اشیاءکی خریداری کر سکیں گے، علاوہ ازیں چاند رات بازار بھی قائم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے نشتر ٹاﺅن کے ٹی ایم او علی عباس بخاری نے رمضان بازاروں کی رپورٹ ڈی سی او کو پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ نشتر ٹاﺅن کی حدود میں سستے رمضان بازار لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے تحت نشتر ٹاﺅن میں رمضان ماڈل بازار ٹاﺅن شپ جو کہ 126 سٹالوں پر مشتمل ہوگا قائم کیا جائے گا ، نشتر کالونی بازار میں 40 سٹال جبکہ کاہنہ نو بازار میں 40 سٹال لگائیں گے،ٹاﺅن شپ بازار کا انچارج عتیق الرحمن اے ایس ایل ، اسی طرح ٹی ایم اوز نے تین کنزیومر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، اس حوالے سے ٹی ایم او علی عباس نے کہا کہ تیاریاں مکمل ہیں، 25 جون سے بازار شروع کر سکتے ہیں، اسی طرح ٹی ایم او شالا مار ٹاﺅن ملک طارق محمود نے 3 رمضان بازار قائم کرنے سمیت 125 فیئر پرائس شاپس قائم کی ہیں، عزیز بھٹی ٹاﺅن کے زیر اہتمام 3 رمضان بازار لگائے جائیں گے، تیاریوں کے حوالے سے ٹی ایم او حارث جلیل نے رپورٹ ڈی سی او کو پیش کر دی ہے، سمن آباد ٹاﺅن کے ٹی ایم او امتیاز اعوان نے دو نئے رمضان بازار لگانے کی رپورٹ دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، بازاروں میں سستی اشیائے خور و نوش پیش کریں گے، اسی طرح راوی ٹاﺅن ، اقبال ٹاﺅن، واہگہ ٹاﺅن سمیت دیگر ٹاﺅنوں نے بھی اپنی رپورٹس پیش کر دی ہیں۔سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دو افسروں امین اکبر چوپڑا اور طارق زمان کو مانیٹرنگ کیلئے مقرر کیا گیا ہے، فیئر پرائس شاپس میں گھی ، چینی ، آٹا، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموں ملیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -