اہم سرکاری و سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی کےلئے37ہزار سے زائد اہلکار تعینات

اہم سرکاری و سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی کےلئے37ہزار سے زائد اہلکار تعینات

  

لاہور(کرائم سیل)ملک بھر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ملک بھر میں وی وی آئی پیز ،گورنرز ،بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی کے لیے سینتیس ہزار تین سو ساٹھ سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے اہم عہدیداران کی حفاظت کے لیے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے80فیصد سے زائد کمانڈوز وی وی آئی پیز کی سکیورٹی جبکہ 1130کمانڈوز وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے یہ غیر معمولی انتظامات دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -